شفیق آباد ، لین دین کے تنازع پر زخمی ہونے والا 40سالہ شخص دم توڑگیا

شفیق آباد ، لین دین کے تنازع پر زخمی ہونے والا 40سالہ شخص دم توڑگیا

  

لاہور(کرائم سیل) شفیق آباد کے علاقہ میں لین دین کے تنازع پر زخمی ہونے والا 40سالہ شخص گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گیا ۔پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق مالی پورہ شفیق آباد کا رہائشی محمد سلطان شاہ کا محمد خوشحال اور اس کے 5نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ 15دسمبر کو لین دین کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا جس پرطیش میں آ کر محمد خوشحال اور اس کے ساتھیوں نے اس پر فائرنگ کر دی تھی۔

اور وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔پولیس نے مقتول کے ورثا کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 1101درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -