امریکا کا پاکستان میں دہشتگردوں کو پھانسیوں کے معاملے سے اظہار لاتعلقی

امریکا کا پاکستان میں دہشتگردوں کو پھانسیوں کے معاملے سے اظہار لاتعلقی

  

 واشنگٹن(آئی این پی )امریکا نے پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کو پھانسی دئیے جانے کے معاملے سے اظہار لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو سزائے موت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، سزائے موت سے پابندی ہٹانے اور دہشت گردوں کو پھانسی دینے کا فیصلہ مکمل طور پر پاکستانی حکومت کا ہے اور اس میں امریکا کوئی کردار نہیں،پاکستانی حکومت سے ہر سطح پر قریبی رابطے میں ہیں، حکومت پاکستان نے ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عہد کیا تھا۔بدھ کوامریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے نیوز بریفنگ میںکہا کہ سزائے موت سے پابندی ہٹانے اور دہشت گردوں کو پھانسی دینے کا فیصلہ مکمل طور پر پاکستانی حکومت کا ہے اور اس میں امریکا کوئی کردار نہیں۔ میری ہارف نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی حکومت سے ہر سطح پر قریبی رابطے میں ہیں، امریکی صدر سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری دونوں نے پاکستانی وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا لیکن اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی نائب ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عہد کیا تھا اور ہم ان سے یہ سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا اور وہ اس کا سب سے زیادہ نشانہ بنا لیکن یہ واضح طور پر مشترکہ خطرہ ہے، جب کبھی بھی ہمیں اس طرح کے تحفظات ہوں گے تو ہم اس پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

 اظہار لاتعلقی

مزید :

صفحہ آخر -