فیکٹری ایریا،45سالہ خاتون کی پر اسرار ہلاکت، نعش مردہ خانہ میں جمع

فیکٹری ایریا،45سالہ خاتون کی پر اسرار ہلاکت، نعش مردہ خانہ میں جمع

  

لاہور(کرائم سیل)فیکٹری ایریا کے علاقہ میں45سالہ خاتون کی پر اسرار ہلاکت پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق 45سالہ کومل مشتاق فیکٹری ایریا کے علاقہ قادری کالونی شکیل پارک کی رہائشی تھی ۔مقتولہ کے بھائی حافظ انیس نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ گزشتہ روز 3نامعلوم مسلح افراد ان کے گھر میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے اور انہوں نے ان کی بہن کومل کو ایک الگ کمرے میں لے جا کر پھندا لگا کر قتل کر دیا جبکہ ہمیں ایک کمرے میں بند کر کے گھر کا کچھ سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔محلہ داروں نے مکان کا دروازہ توڑا اور انہیں آزاد کروایا اور پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -