ٹریفک حادثہ میں 4 ماہ کی بچی ہلاک، 25 سالہ خاتون شدید زخمی

ٹریفک حادثہ میں 4 ماہ کی بچی ہلاک، 25 سالہ خاتون شدید زخمی

  

لاہور(کرائم سیل) سگیاں پل کے قریب ٹریفک حادثہ میں 4 ماہ کی بچی ہلاک جبکہ 25 سالہ خاتون شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ۔بتایا گیا ہے کہ سگیاں پل کے قریب کار اور موٹرسائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 4 ماہ کی بچی موقع پر ہلاک جبکہ 25 سالہ عشرت بی بی شدید زخمی ہو گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال اور ہلاک ہونے والی بچی کو مردہ خانے میں منتقل کر دیاجبکہ کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -