شدید دھند کی وجہ سے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا

شدید دھند کی وجہ سے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا

  

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز شدید دھند کی وجہ سے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیاجبکہ حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹر وے کو بند کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دیپالپور کا رہائشی 32سالہ ناظم پرنٹنگ کا کام کرتا تھا۔وہ رات گئے کام کے سلسلے میں لاہور آیا تھا کہ قرطبہ چوک کے قریب اسے تیز رفتار کار نے کچل دیا ، طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس نے متوفی کے بھائی اعظم کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -