اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آلو کی بر آمد پر25 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم کر دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آلو کی بر آمد پر25 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                        اسلام آباد(آئی این پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قیمتیں نیچے آتے ہی آلو کی برآمد پر 25 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم کردی‘ فیصلہ 20 دسمبر سے لاگو ہوگا‘ حکومت کا عالمی بینک‘ ایشیائی ترقیاتی بینک اور جائیکا کے تعاون سے شروع کئے گئے توانائی کے شعبے میں اصلاحاتی پروگرام کی سہ ماہی رپورٹ عام کرنے کا فیصلہ‘ گیس فیلڈز پر لگنے والے آن سائٹ نجی پاور منصوبوں کیلئے گیس فراہمی کی منظوری جبکہ ماڑی گیس فیلڈ سے تھرمل پاور منصوبہ گدو II کو 60 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ فراہمی کیلئے مذکورہ کمپنی اور اینگر کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دے دی۔ بدھ کے روز وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ کسانوں نے رواں سال آلو کی فصل گذشتہ سال کے مقابلے میں دس فیصد زائد رقبے پر کاشت کی ہے جس کے نتیجے میں رواں سال آلو کی ضرورت سے زائد پیداوار متوقع ہے جس پر ای سی سی نے 20 دسمبر سے آلو کی درآمد پر 25 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی ہٹانے کی منظوری دے دی۔ علاوہ ازیں وزارت پانی و بجلی کی سمری کی منظوری دیتے ہوئے گیس فیلڈ کے ساتھ ہی لگائے جانے والے آن سائٹ نجی پاور منصوبوں کو سابقہ آئی پی پی پالیسی کے تحت گیس فراہمی کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے ایف بی آر ایک نیا ایس آر او جاری کرے گا تاہم مذکورہ آئی پی پیز کیلئے بینک گارنٹی یا متبادل ایل سی فراہم کرنا ضروری ہوگا۔ ای سی سی نے عالمی بینک‘ ایشیائی بینک اور جائیکا کے تعاون سے بنائے گئے توانائی کے شعبے کے پانچ سالہ اصلاحاتی پروگرام کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ عام کرنے کی اجازت دے دی جبکہ وزارت پانی و بجلی کی ایک اور سمری پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ماڑی گیس فیلڈ سے گدو تھرمل پاور منصوبہ II کو 60 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ فراہمی کیلئے مذکورہ کمپنی اور اینگرو کے مابین معاہدے کی بھی منظوری دے دی تاہم اینگرو گیس کی فراہمی تیز کرنے کیلئے کمپریسر نصب کرے گی۔
آلو کی برآمد

مزید :

صفحہ آخر -