سی اینڈ ڈبلیو میں چہیتے ٹھیکداروں کو ٹائم ایکسٹینشن کی ادائیگی میں خزانہ کو کروڑوں کے نقصان کا انکشاف

سی اینڈ ڈبلیو میں چہیتے ٹھیکداروں کو ٹائم ایکسٹینشن کی ادائیگی میں خزانہ کو ...

  

                       لاہور (شہباز اکمل جندران//انوسٹی گیشن سیل) سی اینڈڈبلیو میں چہیتے ٹھیکیداروں کو خلاف ضابطہ پرائس ویری ایشن اور ٹائم ایکسٹینشن دیتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی حکومت نے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔معلوم ہواہے کہ سرکاری منصوبہ جات میں وقت مقرر ہ پر کام مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کو نہ صرف جرمانہ کیا جاتا ہے بلکہ زیادہ تاخیر کی صورت ٹھیکیداروں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ بلیک لسٹ بھی کر دیا جاتا ہے ۔ لیکن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سی اینڈڈبلیو کے بعض چہیتے ٹھیکیداروں کو خلاف ضابطہ نہ صرف ٹائم ایکسٹینشن دی گئی ہے۔ بلکہ منصوبوں میں تاخیر کو حکومتی ذمہ داروں قرار دیتے ہوئے قومی خزانے سے کروڑوں روپے بھی ٹھیکیداروں کو دیدیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شیخوپورہ سرگودھا روڈ کے منصوبے میں گروپ ون نے 12ماہ کے اندر کام مکمل کرنا تھا۔جس پر محکمے نے ٹھیکیدارکو 3کروڑ 49لاکھ روپے کی پرائس ویری ایش اور 9ماہ کی مشروط ٹائم ایکسٹیشن دی ۔ جس میں طے پایا کہ 9ماہ کے اندر کام مکمل نہ کرنے کی صورت ٹھیکیدار سے یہ رقم واپس لی جائیگی۔لیکن وقت مقررہ تک کام نہ مکمل کرنے کے باوجود ٹھیکیدار سے ریکوری نہ کی گئی۔اسی طرھ جھنگ سے گوجرہ روڈ منصوبے میں گروپ ون نے 12ماہ کے اندر مقررہ وقت میں کام مکمل نہ کیا ۔جس پر ایکسئین نے ٹھیکیدار کو ڈیفالٹر قرار دیدیا ۔لیکن محکمے نے ڈیفالٹر ٹھیکیدار کو دو کروڑ 47لاکھ روپے کی ادائیگی کردی۔اسی طرح چیف انجنئیروں کی کمیٹی کے فیصلے کے باوجود ٹھیکیدار کوایک کروڑ32لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی۔حالانکہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت کام بروقت مکمل نہ کرنے کی صورت ٹھیکیدار کو پرائس ا دائیگی نہیں کی جاسکتی تھی۔حافظ آباد جیل کی تعمیر کے منصوبے میں گروپ ون نے 24ماہ کے اندر کام مکمل نہ کیاجبکہ محکمے کی طرف سے ٹھیکیدارکے خلاف کارروائی کی بجائے اسے 92لاکھ روپے کی پرائس ویری دیدی گئی۔چیف انجنئیر ھائی ویز نارتھ نے ڈیفالٹر ٹھیکیدار کو ڈیزل اور پٹرول وغیرہ کی مد میں 53لاکھ روپے کی ادائیگی کردی ۔ شیخوپورہ کے ہی ایک منصوبے میں چیف انجنئیر نے بروقت کام نہ مکمل کرنے اور ڈیفالٹر قرار دیئے جانے کے باوجود 32لاکھ روپے کی پرائس ویر ی ایشن دیدی ۔ سپرنٹنڈنٹ انجنئیر ھائی ویز گوجرانوالہ کی طرف سے اعتراض کے باوجود محکمے نے ٹھیکیدار کو لاکھوںر وپے پرائس ویری ایشن دیدی ۔سرگودھا میں بھی بروقت کام مکمل نہ کرنے کے باوجود ٹھیکیدار کو 28لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی۔میانوالی بلڈنگز ڈویژن نے سرکاری منصوبے میںبروقت کام مکمل نہ کرنے پر ٹھیکیدار کو جرمانہ کرنے کی بجائے ایک لاکھ 35ہزار روپے کی پرائس ویری ایشن دیدی ۔

سی اینڈڈبلیو

مزید :

صفحہ آخر -