پاکستان کے مستقبل کیساتھ کھیلنے والے دہشتگردوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا ،شہباز شریف

پاکستان کے مستقبل کیساتھ کھیلنے والے دہشتگردوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                          لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور کے سکول میں معصوم بچوں کو بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے جس پر پوری پاکستانی قوم اشکبار ہے۔ سفاکیت کے ایسے اندوہناک واقعے کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ماﺅں کی گودیں اجاڑنے والے سفاک قاتلوں کا یوم حساب آ گیا ہے۔شہداءکے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیا جائے گا۔ اتحاد اور اتفاق کی قوت سے دہشت گردوں کا ناپاک وجود دھرتی سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مٹا کر دم لیں گے۔پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے والے دہشت گردوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ دہشت گردی کا ناسور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے زہر قاتل ہے۔ آخری دہشت گردکے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔وہ فرانس کی سفیر مارٹین ڈورینس سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔ فرانسیسی سفیر نے سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے سکول میں پیش آنے والے اندوہناک واقعہ پر دلی دکھ ہوا ہے اور فرانسیسی حکومت اور عوام بھی دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے فرانسیسی سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے یکجا ہو چکی ہے۔ سیاسی، مذہبی اور فوجی قیادت بھی دہشت گردوں کے خلاف موثر انداز میں فیصلہ کن کارروائی کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 40 ہزار سے زائد پاکستانی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں نچھاور کر چکے ہیں جن میں افواج پاکستان کے افسران، جوان، پولیس حکام، اہلکار اور عام شہری بھی شامل ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی لازوال قربانیوں کی اقوام عالم میں نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تارےخ کے اےک انتہائی نازک دور سے گزررہا ہے ۔ پوری قوم دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کے خلاف متحد ہوچکی ہے۔انہوںنے کہا کہ ےہ جنگ ہماری آئندہ نسلوں کی بقاءکی جنگ ہے ۔پاکستان کو قائم و دائم رکھنے کےلئے اس جنگ مےں پاکستانی قوم سرخرو ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تجارت کے حجم میں اضافے کیلئے وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان اور فرانس کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں تاہم یورپی یونین کا اہم ملک ہونے کے حوالے سے فرانس کے ساتھ معاشی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینا وقت کا تقاضا ہے۔ فرانسیسی سفیر مارٹین ڈورینس نے کہا کہ فرانس پاکستان سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات مزید بڑھانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے راہنما اصول جہد مسلسل، محنت ،امانت او ردیانت کو اپنا کر پاکستان کو مثالی فلاحی ریاست اور بین الاقوامی برادری میں باوقارمقام دلایا جا سکتا ہے- ہر قسم کی فرقہ واریت، لسانی تضادات اور مذہبی منافرت سے دور رہ کر ملک سے دہشت گردی اور انتہاءپسندی کا خاتمہ کر کے اسے ترقی یافتہ اورخوشحال ملک بنایا جاسکتاہے- وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک سے دہشت گردی سمیت تمام بحرانوں کے خاتمے کےلئے پر عزم ہے اور اس مقصد کےلئے موثراقدامات کئے جارہے ہیں-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے قائداعظم کے 138 ویں یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیزقیادت میںتاریخی جدوجہد کے نتیجہ میں ہمیںایک آزاد ملک پاکستان نصیب ہوا جہاں ہم آزاد قوم کی حیثیت سے آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں- بلاشبہ قائد اعظم ایک نڈر،بے باک، مخلص اور باکردار لیڈرتھے جنہیںکوئی لالچ اور خوف اپنے مقصد سے ہٹانہ سکا- قائداعظمؒ کی قیادت میں عظیم جدوجہد کے نتیجے میں ہمیںایک الگ وطن تو ملا لیکن بدقسمتی سے 68 سال گزرنے کے باوجود ہم آج بھی منزل سے بہت دور ہیں- قائداعظمؒ ایسی عظیم شخصیت ہیں جن کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے- قائد اعظمؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو محفوظ اورکامیاب زندگی گزارنے کےلئے ایک علیحدہ اور منفرد ملک کا تحفہ دیا- لیکن بدقسمتی سے آج وطن عزیزدہشت گردی اور انتہاءپسندی جیسے سنگین مسائل سے دوچارہے- دہشت گردی کی آگ نے ملک کو لپیٹ میں لے رکھاہے- 40ہزار سے زائد پاکستانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں جن میں پاک افواج ، پولیس کے افسران و جوان، انکے بچے اور عام شہری بھی شامل ہیں اب ملک کو دہشت گردی سے مکمل طو رپر پاک کرنے کا وقت آگیا ہے- پوری قوم کو متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرناہے اور دہشت گردوں کو شکست دیناہے- پاک افواج اور سکیورٹی ادارے دہشت گردوں سے برسرپیکار ہیں-انشاءاﷲ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے اور وطن عزیز کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر کے دم لیں گے- ا نہوں نے کہاکہ آج کے دن ہمیں پاکستان کے تابناک مستقبل کے لئے قائد اعظمؒ کے فرمودات کو اپناتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا نے کے عہد کی تجدید کرنا ہوگی- بین الاقوامی برادری میں باعزت مقام حاصل کرنے کےلئے قائد اعظمؒ کے فرمودات اور افکار کی روشنی میں لائحہ عمل ترتیب دے کر آگے بڑھناہوگا اورےہی واحد راستہ ہے جو ملک کو تمام بحرانوں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے- انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے- کرپشن ، غربت، بےروزگاری ، لوڈ شیڈنگ دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا کر ملک کو قائد اعظمؒ کا پاکستان بنا کر دم لیں گے-وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمےرو ترقی، ملک کے استحکام، تعلیم اورصحت عامہ کے فروغ کے حوالے سے نماےاںکردار ادا کےا ہے اور پاکستان کی تعمےر وترقی اور سماجی شعبوں میں مسیحی برادری کا کردار لائق تحسین ہے- بلاشبہ ملک کی ترقی کے حوالے سے مسیحی برادری کی قابل ستائش خدمات ان کی حب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہیں-کرسمس کے موقع پر اپنے پےغام مےں وزےراعلیٰ نے مسیحی برادری کو مبارکباد دےتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب امن اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات میں اس پر خاص طو رپر زور دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، ان کے جان ومال کا تحفظ، مذہبی آزادی اور انہیں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت نے اس ضمن مےں ٹھوس اور جامع حکمت عملی اپنائی ہے- انہوںنے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہےں اور انہیں آگے بڑھنے کے بلا تفریق یکساں مواقع فراہم کئے جارہے ہیں- انہوںنے کہاکہ مسیحی برادری جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے محنت اورجذبے سے کام کر رہی ہے-پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کےلئے ہر ضروری قدم اٹھا رہی ہے-انہوںنے کہاکہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہمیں اقلیت اوراکثریت کی بحث میں پڑنے کی بجائے متحد ہو کر ملک کی ترقی ، استحکام اور بقا کےلئے کام کرنا ہوگا-

مزید :

صفحہ اول -