نئے سال کا تحفہ،حکومت کا گیس کی قیمت میں 10تا 64 فیصد اضافے کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے سال نو پر عوام کو گیس کی قیمتوںمیں10تا64 فیصد تک اضافے کی صورت پیش کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے جس کا نوٹیفکیشن 31 دسمبر کی رات جاری کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی جس کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 18فیصد، کمرشل صارفین کیلئے 53فیصد، کھاد بنانے والی فیکٹریوں کیلئے 64فیصد، پاور پلانٹس کیلئے 30فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ گھر یلو صارفین کیلئے تیسری سلیب میں گیس کی قیمت 10 تا 16تک بڑھائی جائے گی۔نئی قیمتوں کا طلاق یک جنوری 2015 سے ہی ہو جائے گا۔