قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کایوم ولا دت آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کایوم ولا دت آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

  

کراچی /اسلام آباد(آئی این پی) بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا137واںیوم ولادت(آج )جمعرات کو ملک بھر میں عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا، وفاقی دارالحکومت ،آزاد کشمیر،شمالی علاقہ جات،چاروں صوبوں،جنوبی پنجاب اور جہانیاں سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی، ریڈیو اور ٹی وی چینلز کے ذریعے خصوصی پروگرام پیش کریں گے ، قومی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے ،ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی،وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بابائے قوم کے 137ویں یوم پیدائش پر پوری قوم کے جذبات اور احساسات کے ساتھ شامل ہوں، اس دن کو ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے پاکستانی قوم کے عظیم مشن کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں جو انہوں نے ملک کی بھرپور بے لوث خدمت کیلئے خود کو وقف کے حوالہ سے ہمیں سونپا، بین الاقوامی سطح پر اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح عالمی منظر نامے پر روشن اور درخشاں اپنی ہم عصر شخصیات سے بھی زیادہ نایاب شخصیت تھے، جو قومی خدمت کے جذبہ سے سرشار تھے اور وہ اپنے غیر معمولی اوصاف کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کیلئے وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں آزادی دلائی ، انہوں نے پاکستان کیلئے مستقبل کا لائحہ عمل دیا،وہ پاکستانیوں کو بطور لبرل جمہوریت پسند کے طور پر خوشحال بنانا چاہتے تھے۔ اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت ،آزاد کشمیر،شمالی علاقہ جات،چاروں صوبوں،جنوبی پنجاب اور جہانیاں سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن اور سرکاری و نجی سطح پر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب اورسیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین بانی پاکستان کی ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ریڈیو اور ٹی وی چینلز کے ذریعے خصوصی پروگرام پیش کریں گے جبکہ قومی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جن میں جنوبی ایشیاء کے عظیم رہنما کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

مزید :

صفحہ اول -