حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام پر آمادہ

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت حکومت جوڈیشل کمیشن کے ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عارف علوی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت کے نتیجہ میں حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام پر آمادہ ہو گئی ہے ۔ بدھ کی رات نجی ٹی وی کے مطابق عارف علوی نے کہاکہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کے نتیجہ میں طے شدہ معاملات کا مسودہ حکومت نے تیار کر کے پی ٹی آئی کو دیدیا ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جو معاملات طے ہوئے ہیں ان پر پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کو بھی اعتماد میں لے گی

مزید :

صفحہ اول -