امریکہ کا ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے فیصلے پر تشویش کا اظہا ر

امریکہ کا ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے فیصلے پر تشویش کا اظہا ر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے لشکر طیبہ کے راہنماءذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ممبئی حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وعدہ پورا کرے جبکہ سزائے موت پر عملدرآمد پر عائد پابندی اٹھانے کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کسی تبصرے سے گریز کیا ہے۔ امریکہ محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان نے گذشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں سانحہ پشاور کے بعد سزائے موت پر عائد پابندی ختم کرنے کے فیصلے کے بارے میں سوال پر ترجمان نے کہا کہ یہ پاکستان کا اپنا فیصلہ ہے اس کے بارے میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم پاکستان میں حکومت سے ہر سطح پر ہمارا رابطہ ہے۔ صدر اور وزیر خارجہ نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے سانحہ پشاور کی تحقیقات میں ہرممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی طرف سے اظہار تشویش کے بارے میں امریکی ترجمان نے کہا کہ ہمارا فی الحال اس حوالے سے کوئی موقف نہیں۔ ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے میر ہارف نے کہا کہ ہمیں لشکر طیبہ کے کمانڈر کے بارے میں اس قسم کی اطلاعات پر تشویش ہے۔ وہ ممبئی حملوں کا ایک ماسٹر مائنڈ ہے جس کی ضمانت منظو ر کی گئی ہے حکومت پاکستان یہ وعدہ کرچکی ہے کہ وہ ممبئی حملوں میں ملوث لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر تعاون کرے گی۔ ہم پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنا وعدہ پورا کرے۔ ایک اور سوال پر ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد افراد کی ضمانتیں تشویشناک ہیں۔ ہم حکومت پاکستان کیساتھ مل کر دہشت گردی کیخلاف کوشاں ہیں۔ دنیا میں پاکستانیوں سے زیادہ کوئی دہشت گردی سے متاثر نہیں۔ یہ ایک مشترکہ خطرہ ہے تاہم جب اس قسم کا معاملہ ہوتا ہے تو ہم اپنی تشویش ظاہر کرتے ہیں اور میں اعلانیہ طور پر یہ معاملہ اٹھارہی ہوں


مزید :

صفحہ اول -