دسمبر میں شارٹ فال کا نیا ریکارڈ 6ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا

دسمبر میں شارٹ فال کا نیا ریکارڈ 6ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) ملک میں گزشتہ روز بھی بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ دسمبر کے حوالے سے شارٹ فال کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال چھ ہزار سے بھی تجاوز کر گیا ۔ اس سے قبل کسی بھی سال دسمبر میں شارٹ فال اس سطح پر نہیں آیا تھا۔ سردی کے لہر کے باعث ڈیمانڈ میں معمولی کمی ہوئی ۔ گزشتہ روز شہروں میں14گھنٹے اور دیہی علاقوں و چھوٹے شہروں میں 18گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ مرمت کے نام پر تمام سب ڈویژنوں میں تین تین فیڈرز دس دس گھنٹے کے لئے بند رکھے گئے ۔ رات کو لوڈ بڑھنے پر شہروں میں ایک گھنٹے بعد دو دو گھنٹے اور دیہی علاقوں میں پانچ پانچ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 13330 میگا واٹ جبکہ پیداوار 7320 میگاو اٹ رہی طلب و رسد میں 6110 میگاواٹ کا فرق رہا ۔

مزید :

صفحہ اول -