قائد اعظم محمد علی جناح ؒکا 139 واں یوم ولادت،گورنر سندھ کی مزار قائدپر حاضری ، گارڈ کے فرائض پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے سنبھال لیے

قائد اعظم محمد علی جناح ؒکا 139 واں یوم ولادت،گورنر سندھ کی مزار قائدپر حاضری ...
 قائد اعظم محمد علی جناح ؒکا 139 واں یوم ولادت،گورنر سندھ کی مزار قائدپر حاضری ، گارڈ کے فرائض پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے سنبھال لیے

  

کراچی (مانیڑنگ ڈیسک) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 139 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے گارڈ کے فرائض سنبھال لئے ہیں۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادنے مزار پر حاضری دی اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے فوج کو عوام کے اتحاد کی ضرورت ہے، قائدکے فرمان پر ہی عمل کرکے چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق وچوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی دی جس کے بعد مہمان خصوصی میجر جنرل ندیم رضا نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر فوجی بینڈ خون گرما دینے والی دھن فضا میں بکھیرتا رہا۔ مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار قائد کی طرف رخ کر کے سلامی دی اس موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔ جبکہ اس سے پہلے پاک فضائیہ کے کیڈٹس مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگومیں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قائد اعظمؒ کے فرمان پرعمل کرکے ہم تمام چیلنجزکا مقابلہ کرسکتے ہیں، عوام کی مدد کے بغیر فوج کوئی جنگ نہیں جیت سکتی اور دہشت گردی کےخلاف پوری قوم یکجا ہے، پوری قوم کا عزم ہے کہ پاکستان کو پرامن سرزمین بنائیں گے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہنی چاہیے،ہمیں امید رکھنی چاہیے کہ ہم یہ جنگ ضرور جیتیں گے۔

مزید :

قومی -Headlines -