ملا فضل اللہ جلال آباد میں موجود‘ افغان فوج کی کنٹر میں کارروائی : ذرائع

ملا فضل اللہ جلال آباد میں موجود‘ افغان فوج کی کنٹر میں کارروائی : ذرائع
ملا فضل اللہ جلال آباد میں موجود‘ افغان فوج کی کنٹر میں کارروائی : ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کا سربراہ ملافضل اللہ افغانستان کے سرحدی شہر جلال آباد میں موجود ہے جب کہ افغان فوج اس کے خلاف صوبہ کنڑ میں آپریشن کر رہی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے۔ ملافضل کے ٹھکانے ضرور کنڑ میں موجود رہے ہیں لیکن کئی مہینوں سے وہ کنڑ کے ٹھکانے ترک کرکے مختلف افغان شہروں میں مقیم رہا اور تازہ ترین دستیاب اطلاعات کے مطابق وہ جلال آباد میں مقیم ہے جہاں کنڑ کی نسبت اس کے خلاف آسانی سے کارروائی کی جا سکتی ہے کیونکہ کنڑ کے دور افتادہ کوہستانی علاقوں میں فوجی آپریشن افغان فوج کے لئے ممکن نہیں۔

کراچی رینجرز کی ایک گھنٹے میں 2 کاروائیاں ، 7 دہشت گرد ہلاک
یہ امر قابل ذکر ہے کہ سانحہ پشاور کے فوراً بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے کابل کا دورہ کرکے اس سانحہ میں افغان سرزمین استعمال کئے جانے کے شواہد افغان صدر اور ایساف کمانڈر کے سپرد کئے تھے جس کے بعد افغان نیشنل آرمی نے پاکستان کے علاقہ چترال کے ساتھ متصل صوبہ کنڑ میں پاکستانی شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جس کی پاکستان کے میڈیا نے بھی نمایاں کوریج کی۔
 پاکستان میں توقع کی جا رہی ہے کہ افغان حکومت اور ایساف پاکستان کو مطلوب افراد کے خلاف کارروائی کریں گے لیکن کنڑ میں ایک فوجی آپریشن کے علاوہ ابھی تک کسی کارروائی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔