مسیحی برادری کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کا حق ہے :ممنون حسین

مسیحی برادری کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کا حق ہے :ممنون حسین
مسیحی برادری کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کا حق ہے :ممنون حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیڑنگ ڈیسک)صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے تمام مذہبی تفریق ختم کر کے سب کو برابر کا شہری قرار دیاہے ہے ۔کوئٹہ میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون نے کہا کہ کرسمس تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور مسیحی برادری اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے ہر دم آزاد ہیں اور حکومت ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔
انہوںنے کہا کہ سانحہ پشاور نے تمام پاکستانی قوم کو دہشت گردی کیخلاف متحد کر دیا ہے ،ہمارے لیے پشاور میں سانحہ سکول اتنا ہی افسوس ناک ہے جتنا کہ سانح چرچ تھا ۔
انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر عسکریت پسند وں نے پاکستان قوم کا جینا دوبھر کر رکھا ہے اور ہم دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ہی رہیں گے،دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -