دہشت گردوں کو سزائے موت دینے میں کوئی امتیاز نہ برتا جائے: مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ حکومت دہشت گردوں کو سزائے موت دینے میں کوئی امتیاز نہ برتے اور سب دہشت گردوں کو سخت سزائیںدی جائیں۔متحدہ مجلس علماءنے سانحہ پشاور کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیام امن کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ اور دہشتگردی کو ملا امتیاز سزائے موت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
دہشتگردوں کے دن گنے جا چکے، پاک سرزمین کو دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعظم نواز شریف نے 20 نکاتی ایجنڈے کا اعلان کر دیا
متحدہ مجلس علماءکے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شرکاءنے سانحہ پشاور کو سفاکانہ جرم قرار دیتے ہوئے مجرموں کو عبرتناک سزا دینے کامطالبہ کیا ہے۔ علماے نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کو سزائے موت دینے میں کسی قسم کا امتیاز نہ برتا جائے۔