نیب نے آصف زرداری کی دو ریفرنسز میں بریت اعلیٰ عدلیہ میں چلینج کردی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری کی دو نیب ریفرنسز میں بریت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی طرف سے اپیل اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز کیس میں دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزم آصف زرداری کے خلاف ثبوت اور گواہان پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ نیب کے وکلاءنے احتساب عدالت کی طرف سے دوران سماعت ثبوت پیش کرنے کا موقع نہ دئیے جانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔