بھارتی فلم سٹار سنجے دت 14 روز کے لئے جیل سے رہا
پونا(ویب ڈیسک) غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں قید بھارتی فلم سٹار سنجے دت کو14 روز کے لئے رہا کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے ملک قانون کے تحت پولیس کو 14 روز کی رہائی کی درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے اور قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد وہ دو ہفتوں کے کے لئے رہا کردیے گئے ہیں۔
حمائمہ ملک کی شعیب ملک سے دبئی میں خفیہ ملاقاتیں ، ثانیہ مرزا کوبھی پتہ چل گیا
واضح رہے کہ سنجے دت کو مارچ 2013 میں 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے بعد غیرقا نونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے 5 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اب تک وہ اپنی قید میں سے 118 روز پے رول پر جیل سے باہر بھی گزار چکے ہیں۔