اے ایس پی عرفان کی 3 دن میں تیسری، ڈی ایس پی منصور الحسن کی دوسری پوسٹنگ

اے ایس پی عرفان کی 3 دن میں تیسری، ڈی ایس پی منصور الحسن کی دوسری پوسٹنگ
اے ایس پی عرفان کی 3 دن میں تیسری، ڈی ایس پی منصور الحسن کی دوسری پوسٹنگ

  

لاہور (ویب ڈیسک) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے اے ایس پی عرفان علی کی تین دنوں میں تیسری دفعہ ٹرانسفرکردیا جبکہ ڈی ایس پی منصور الحسن کی تین دنوں میں دوسری پوسٹنگ کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی آفس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اے ایس پی شمالی چھاﺅنی عرفان علی کو تبدیل کرکے اے ایس پی چوہنگ تعینات تھے جہاں سے انہیں تین روز قبل اے ایس پی راوئینڈ تعینات کیا گیا۔ پھر عرفان علی کو اے ایس پی شمالی چھاﺅنی تعینات اور آج تیسری مرتبہ عرفان علی کو تبدیل کرکے اے ایس پی رائیونڈ تعینات کردیا گیا ہے۔

انسپکٹر سے ترقی انے والے منصور الحسن کو دو روز قبل ڈی ایس پی رائیونڈ تعینات کیا گیا تھا جبکہ بدھ کو منصور الحسن کا تبادلہ کرکے ڈی ایس پی شمالی چھاﺅنی تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید :

لاہور -