بھارت میں انوکھا ترین واقعہ ،خاندان والے مردہ دادا کو آگ لگانے لگےتومردہ اٹھ کھڑا ہوا

بھارت میں انوکھا ترین واقعہ ،خاندان والے مردہ دادا کو آگ لگانے لگےتومردہ ...
بھارت میں انوکھا ترین واقعہ ،خاندان والے مردہ دادا کو آگ لگانے لگےتومردہ اٹھ کھڑا ہوا

  

نیو دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان میں ایک دیہاتی خاندان چند گھنٹے پہلے مرنے والے اپنے دادا جی کو ہندو رسوم کے مطابق جلانے کی تیاری مکمل کر چکا تھا مگر ماچس جلانے سے عین پہلے دادا جی نے آنکھیں کھول دیں اور لکڑیوں سے اٹھ کر سب کے دل جیت لئے۔

بھارت میں غربت کی انتہاء،پڑھے لکھے ناکام چور کا دل دہلا دینے والا خط

بہتر سالہ دیپک سنگھ سے شدید محبت کرنے والے ان کے پوتے باندہ نالوا نے بتایا کہ دادا جی صبح اچھے بھلے اٹھے تھے اور معمول کے مطابق جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک گر گئے۔ ان کی نبض اور دل کی دھڑکن بند تھی اور مقامی ڈاکٹر نے بھی ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ چونکہ سارا خاندان بلکہ سارا گاﺅں ہی دادا جان کو بہت پسند کرتا تھا اس لئے ہر کوئی غمزدہ ہو گیا اور ان کی لاش جلانے کا اہتمام شروع ہو گیا۔ باندہ کہتے ہیں کہ جب الوداعی دعاﺅں کا شور بہت بلند ہوا تو دادا جان اچانک ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھے اور پھر ہلکا سا سہارا لے کر لڑکھڑاتے ہوئے کھڑے ہو گئے۔ ان کی دنیا میں واپسی پر ہر طرف خوشی کی لہر دوڑ گئی اور جہاں چند لمحے قبل ماتم ہو رہا تھا وہاں زبردست جشن کا آغاز ہو گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -