ائیرہوسٹسز کو دوران پرواز ڈائٹ کوک کی فرمائش انتہائی ناگوار کیوں گزرتی ہے ؟دلچسپ وجہ سامنے آگئی

ائیرہوسٹسز کو دوران پرواز ڈائٹ کوک کی فرمائش انتہائی ناگوار کیوں گزرتی ہے ...
ائیرہوسٹسز کو دوران پرواز ڈائٹ کوک کی فرمائش انتہائی ناگوار کیوں گزرتی ہے ؟دلچسپ وجہ سامنے آگئی

  

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ہزاروں فٹ کی بلندی پر اڑتے جہاز میں موجود دلکش ائیرہوسٹس کس بات سے بہت گھبرا جاتی ہے؟ اس شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے والی ہیتھریول کہتی ہیں کہ جب کوئی مسافر ”ڈائیٹ کوک“ کا مطالبہ کر دے تو ائر ہوسٹس گھبرا جاتی ہے اور اس بات کو بالکل بھی پسند نہیں کرتی۔ ان کا کہنا ہے کہ ائیر ہوسٹسوں کا وقت بہت قیمتی ہوتا ہے اور ڈائیٹ کوک کو گلاس میں ڈالتے ہوئے اس کا جھاگ بیٹھنے کا نام نہیں لیتا( جس کی وجہ 30 سے 35 ہزار فٹ کی بلندی ہے)۔

دبئی، عمارت کی لفٹ میں پاکستانی کاروباری کا برطانوی دوشیزہ کے ساتھ شرمناک فعل

انہیں کوک بہت آہستہ آہستہ گلاس میں ڈالنی پڑتی ہے اور بار بار جھاگ بیٹھنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے بہت وقت ضائع ہو جاتا ہے۔ جتنا وقت ایک گلاس ڈائیٹ کوک سے بھرنے میں لگتا ہے اس وقت میں کوئی دیگر مشروب تین مسافرں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ ائیر ہوسٹسز کا ایک شکوہ یہ بھی ہے کہ جہاز کا دروازہ بند ہونے سے پہلے کا وقت شمار نہیں ہوتا اور اسی وقت کا معاوضہ ملتا ہے جو دروازہ بند ہونے کے بعد شمار ہوتا ہے۔

مغربی ممالک میں ائیر ہوسٹسز کو آزمائشی عرصہ مکمل ہونے پر اپنے سکرٹ کی لمبائی کم کرنے کی اجازت ہوتی ہے البتہ ان میں سے بعض پائلٹوں کو نئی نویلی دکھنے کیلئے جان بوجھ کر لمبے سکرٹ پہنتی ہیں۔ ائیر ہوسٹسز اس بات کو بھی اچھا نہیں سمجھتیں کہ کوئی جوڑا باتھ روم میں جا کر شراتوں میں مصروف ہو جائے کیونکہ ایسی صورت میں عام طور پر دیگر مسافر ائیر ہوسٹس سے ہی یہ کارروائی بند کروانے کی درخواست کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -