سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کا پول کھل گیا، متعدد منصوبوں کیلئے فنڈز ہی جاری نہ ہو سکے

سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کا پول کھل گیا، متعدد منصوبوں کیلئے فنڈز ہی جاری نہ ...
سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کا پول کھل گیا، متعدد منصوبوں کیلئے فنڈز ہی جاری نہ ہو سکے
کیپشن: SindhGovt

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے سرکاری ادارے ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں ناکام ہو گئے ہیں جبکہ محکمہ خزانہ سندھ 1500 سے زائد ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز ہی جاری نہیں کر سکا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ نے قائم علی شاہ حکومت کے کےدعوﺅں کی نفی کر دی ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ سندھ کے مختلف محکمے جاری ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں جبکہ محکمہ خزانہ 1,658 ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کرنے میں ہی ناکام ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے صرف 35 ارب 67 کروڑ روپے جاری ہو سکے ہیں جبکہ 1,279 نئے منصوبوں کیلئے صرف 2 ارب 17 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں جبکہ اس تمام عرصے کے دوران پولیس، جیل اور محکمہ داخلہ کے 43 فیصد فنڈز بھی جاری نہیں کئے جا سکے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -