حکومت نے لاکھوں غیر مصدقہ سمیں مستقل بند کرنے کیلئے گرین سگنل دیدیا

حکومت نے لاکھوں غیر مصدقہ سمیں مستقل بند کرنے کیلئے گرین سگنل دیدیا
حکومت نے لاکھوں غیر مصدقہ سمیں مستقل بند کرنے کیلئے گرین سگنل دیدیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردی کے سدباب کیلئے حکومت نے غیر مصدقہ موبائل سموں کو مستقل بند کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے اور پی ٹی اے نے موبائل آپریٹرز سے اعداد و شمار طلب کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کبھی کبھی استعمال ہونے والی موبائل فون سمیں سیکیورٹی رسک ہیں جس کے باعث 3 ماہ سے غیر استعمال شدہ سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور حکومت نے اس سلسلے میں گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل آپریٹرز سے غیر مصدقہ سموں کے اعداد و شمار طلب کر لئے جبکہ موبائل آپریٹرز کو سمیں بند کرنے کا طریقہ کار بتانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں 40 لاکھ غیر تصدیق شدہ سمیں موجود ہیں جن میں سے مسلسل استعمال نہ ہونے کے باعث اکثر سموں کی تصدیق بھی ممکن نہیں ہے اور صارف کو صرف بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعہ ہی شناخت کرنا ہو گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -