لاہور جانے والے مسافروں اور ائیرپورٹ عملے میں ہاتھا پائی، 2 افراد زخمی

لاہور جانے والے مسافروں اور ائیرپورٹ عملے میں ہاتھا پائی، 2 افراد زخمی
لاہور جانے والے مسافروں اور ائیرپورٹ عملے میں ہاتھا پائی، 2 افراد زخمی
کیپشن: Karachi_Jinnah_Airport

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور جانے والے مسافروں اور ائیرپورٹ عملے میں ہاتھا پائی کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مشتعل افراد پر قابو پانے کیلئے ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کو بھی طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر کئی مسافر لاہورجانے کیلئے گزشتہ رات سے ائیرپورٹ پر بیٹھے ہیں جس کے باعث ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سے ائیرپورٹ پر بیٹھے کچھ مسافروں کو پی کے 304 میں بٹھایا جا رہا تھا کہ دیگر مسافروں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور مطالبہ کیا کہ انہیں بھی اسی فلائٹ کے ذریعے لاہور بھیجا جائے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو بتایا گیا کہ بچ جانے والے مسافروں کو پی کے 306 کے ذریعے شام 6 بجے لاہور روانہ کر دیا جائے گا تاہم مسافروں نے اصرار کیا کہ انہیں پی کے 304 میں ہی لاہور بھیجا جائے کیونکہ وہ مزید انتظار نہیں کر سکتے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -