قائداعظمؒ کے زندگی کے چند اہم پہلو

قائداعظمؒ کے زندگی کے چند اہم پہلو
قائداعظمؒ کے زندگی کے چند اہم پہلو

  

کراچی(نیوزڈیسک)بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنانے میں انتھک محنت کی اور آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے یہ وطن حا صل کیا۔ ان کی زندگی کے چند پہلوﺅں کے بارے میں جاننا ہمارے لئے اور آنے والی نسلوں کے لئے ازحد ضروری ہے۔

٭....قائداعظم محمد علی جناح 25دسمبر 1876ءکو کراچی میں پیدا ہوئے۔

٭....قانون کی تعلیم لندن کے لنکنز ان سے حاصل کی۔

٭....قائداعظم نے لنکنز ان میں صرف اس وجہ سے داخلہ لیا کہ وہاں ایک بورڈ لگا ہوا تھا جس میں دنیا کو قانون دینے والوں کے نام درج تھے اور اس فہرست میں خضر ت محمد ﷺ کا نام سب سے اوپر تھا۔

٭....ابتداءمیں قائداعظم نے آل انڈیا کانگریس میں شمولیت اختیار کی لیکن ہندوﺅں کے مسلمانوں کے خلاف تعصب کو دیکھتے ہوئے کانگریس کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا او ر پھر آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔

٭....قائد اعظم 1930ءکے لگ بھگ واپس لندن چلے گئے لیکن علامہ اقبال نے انہیں واپس بلانے میں انتہائی اہم کردار ادیا کیا۔

٭....وائسرائے ہند لارڈ ماﺅنٹ بیڈن کا کہنا ہے کہ وہ محمد علی جناح کے سامنے کوئی بھی بات کرنے سے پہلے بار بار سوچتا تھا کہ کہیں کوئی غلط بات اس کے منہ سے نہ نکل جائے۔

٭....قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا۔

٭.... وہ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے اور بہ حیثیت گورنر جنرل قائداعظمؒ صرف ایک روپیہ بطور تنخواہ لیا کرتے تھے۔

٭.... قائداعظمؒ کی صرف ایک بیٹی تھی اور جب اُس نے ایک غیر مسلم سے شادی کی تو قائداعظم نے اس سے قطع تعلق کرلیا تھا۔

٭.... قائداعظمؒ نے 23 اپریل 1948ءکو پہلے قومی کھیلوں کا افتتاح کیا۔

٭.... قائد اعظم کا انتقال 11ستمبر 1948ءکو ہوا اور ان کی نماز جنازہ مولانا شبیر احمد عثمانی نے پڑھائی۔

٭.... سرکاری طور پر پاکستان میں قائد اعظمؒ کا سوگ 40 دن تک منایا گیا۔

٭.... حکومت پاکستان نے 1976ءکو قائداعظم کا سال قرار دیا تھا۔

٭.... قائداعظمؒ کے خصوصی ہوائی جہاز کا ماڈل ”وائی کنگ“ تھا۔

٭.... قائداعظمؒ پاکستان کے پہلے چیف اسکاﺅٹ تھے، انہوں نے یہ ذمے داری 22 دسمبر 1947ءکو قبول کی۔

٭.... قائداعظمؒ کے مزار کاسنگ بنیاد 8 فروری 1960ءکو صدر ایوب خان نے رکھا، جب کہ کام کا باقاعدہ آغاز 31 جولائی 1960ءکو ہوا۔

٭.... قائداعظمؒ کے مقبرے کا نقشہ یحییٰ مرچنٹ نے بنایا، جن کا تعلق ترکی سے تھا۔

٭.... مزار قائد کے لئے موجودہ جگہ کا انتخاب اس وقت کے کمشنر ہاشم رضا نے کیا۔

٭.... مزار قائد کے لئے چین کے وزیراعظم چو این لائی نے خوبصورت فانوس 30 جنوری 1970ءکو تحفہ میں پیش کیا تھا۔

٭.... 23 جنوری 1948ءکو قائداعظمؒ نے پاکستان کے پہلے بحری جہاز ”دلاور“ کا افتتاح کیا تھا۔

مزید :

قومی -