چین کی پاکستان کو8 ہزار میگاواٹ کی 2 ٹرانسمیشن لائنز بچھانے میں تعاون کی پیشکش

چین کی پاکستان کو8 ہزار میگاواٹ کی 2 ٹرانسمیشن لائنز بچھانے میں تعاون کی ...
چین کی پاکستان کو8 ہزار میگاواٹ کی 2 ٹرانسمیشن لائنز بچھانے میں تعاون کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے شمالی اور جنوبی کوریڈور میں 8 ہزار میگاواٹ صلاحیت کی حامل دو ٹرانسمیشن لائنز بچھانے میں تعاون کرنے کی پیشکش کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق توانائی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لیے جلد ازجلد ملک کے شمالی و جنوبی کوریڈورز میں دو ٹرانسمیشن لائن بچھانا بہت بڑا چیلنج ہے لیکن اسے پورا کرنا ہوگا اور جون 2017 سے پہلے پہلے ملک کے شمالی و جنوبی کو ریڈور میں یہ دو ٹرانسمیشن لائنز بچھانا پڑیں گی۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو’ بجلی سستی نہ کرنے‘ اور ’گیس مہنگی کرنے‘ کی یقین دہانی کروا دی
اجلاس میں بتایا گیا کہ چائنیز پاکستان کے شمالی و جنوبی کوریڈور میں یہ دو ٹرانسمیشن لائنز بچھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ اس کے لیے وہ مسابقتی بڈنگ کے ذریعے مذکورہ معاہدے کے پراسیس میں شامل ہونے کو بھی تیار ہیں۔
اس حوالے سے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے وزارت پانی و بجلی کے سیکریٹری کو ہدایت جاری کی ہے کہ مذکورہ شمالی اور جنوبی کوریڈور میں آٹھ ہزار میگاواٹ صلاحیت کی حامل دو ٹرانسمیشن لائنز بچھانے کے منصوبوں کے حوالے سے جلد ازجلد تجاویز کی درخواستوں کیلئے اخبارات میں اشتہارات دیئے جائیں۔

نئے سال کا تحفہ :حکومت نے گیس کی قیمت میں 10تا 64 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا
مزید بر آں ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ موسم گرما سے قبل قلیل المدت بنیادوں پر اضافی بجلی سسٹم میں شامل کرنا چاہتی ہے جبکہ چین کے ساتھ طے پانے والے تینتالیس ارب روپے کے معاہدوں کے تحت پہلے مرحلے میں دس ہزار چار سو میگاواٹ بجلی کے منصوبوں کی 2017 کیلئے تمام تر اقدامات اٹھانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے تاکہ مذکورہ مدت تک سسٹم میں اضافی شامل کی جاسکے۔

مزید :

بزنس -