ایم کیو ایم پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت کا نفاذ چاہتی ہے: الطاف حسین

ایم کیو ایم پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت کا نفاذ چاہتی ہے: الطاف حسین
ایم کیو ایم پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت کا نفاذ چاہتی ہے: الطاف حسین
کیپشن: Altaf Hussain

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت کا نفاذ چاہتی ہے، ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے مقامی پولیس کا نظام ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپین پارلیمینٹ کے رکن امجد بشیر نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر الطاف حسین نے امجد بشیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں اضافے کے پیش نظر نئے انتظامی یونٹس اور صوبے قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے، جمہوریت کے استحکام، عوام کے مسائل کے حل کیلئے مقامی حکومتوں کا نظام ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت کا نفاذ چاہتی ہے۔

یورپین پارلیمینٹ کے رکن امجد بشیر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ایوانوں میں مڈل کلاس کے تعلیم یافتہ افراد کو بھیجا، ایم کیو ایم کسی ایک طبقے کی نہیں بلکہ تمام قومیت کی نمائندہ جماعت ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -