لیموں کے وہ حیرت انگیز فوائد جن سے آپ نا واقف ہیں
لندن(نیوزڈیسک)وٹامن سی سے بھرپور پھل لیموں انسانی جسم کے لئے انتہائی مفید ہے ۔ اگر آپ کو تر وتازہ جلد چاہیے ،وزن کم کرنا ہے، سر کی خشکی سے نجات حاصل کرنی ہے یا پھر معدے کو ٹھیک کرنا ہے، غرض یہ ہر چیز کے لئے مفید ہے۔آئیے ذیل میں لیموں کے چند فوائد جانتے ہیں جنہیں آپ بھی استعمال کر کے تندرست زندگی حاصل کر سکتے ہیں۔
وہ جادوئی مشروب جس کے انسانی صحت کیلئے فوائد نے نامور ڈاکٹروں کو بھی حیران کردیا
*اگر صبح سویرے خالی پیٹ نیم گرم پانی میں لیموں اورشہد ملاکر پئیں تو یہ مشروب آپ کے زائد وزن کوکم کردے گا۔ مزید برآں یہ جسم سے زہریلے مادے بھی خارج کردے گا۔
*لیموں انٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل ہے لہذا انہیں چہرے کے سیاہ داغوں اور مہاسوںکو ختم کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔روزانہ روئی کو لیموں کے رس میں ڈبو کر کیل مہاسوں پر لگائیں اور صاف ستھرا چہرہ پائیں۔
*اگر آپ نزلہ و زکام سے پریشان ہیں تو لیموں کا استعمال کریں کیونکہ اس میں موجود وٹامن سی آپ کو زکام سے نجات دلائے گی۔اس کے لئے آپ لیموں والا قہوہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
*چہرے کی کلینز نگ کے لئے بھی لیموں بہت مفید ہے۔ لیموں اور ناریل کے تیل کو مکس کر کے چہرے پر کلینز نگ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
*اگر آپ دانتوں کے پیلا پن سے پریشان ہیں تو فوراًسے لیموں کا استعمال شروع کردیں کیونکہ دانتوں کو صاف ستھرا اور چمکدار بنانے کے لئے لیموں انتہائی مفید ہے۔ بیکنگ سوڈا میں ایک لیموں ملا کر اسے دانتوں پر لگائیں اور چمکدار دانت حاصل کریں۔
اُونٹنی کے دودھ کے مردانہ قوت پر حیرت انگیز اثرات
*لیموں معدے میں ایسے اینزائمز کو یقینی بناتا ہے جس سے معدہ درست کام کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھاری کھانوں کے ساتھ لیموں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
*لیموں کے رس کو خشکی کے لئے بھی بہت مفید پایا گیا ہے لہذا اس سے آپ سر کی خشکی سے بھی نجات حاصل کرسکتے ہیں۔