جماعت اسلامی نے پشاور سکول حملے کے ملزمان کو سر عام سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

جماعت اسلامی نے پشاور سکول حملے کے ملزمان کو سر عام سزا دینے کا مطالبہ کر دیا
جماعت اسلامی نے پشاور سکول حملے کے ملزمان کو سر عام سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم نے سانحہ پشاور میں ملوث ملزمان کو سر عام سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور سکول حملے میں ملوث ملزمان کو سر عام سزا دی جائے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکول اور بچوں پر حملے کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ، انہیں سخت سے سخت اور سر عام سزا دی جائے تاکہ یہ دوسرے دہشت گردوں کے لیے عبرت کا نشان بن جائیں۔

مزید :

پشاور -اہم خبریں -