مشرف حملہ کیس میں پھانسی پانے والے اخلاص کی لاش روسی سفارتخانے کے حوالے

مشرف حملہ کیس میں پھانسی پانے والے اخلاص کی لاش روسی سفارتخانے کے حوالے
مشرف حملہ کیس میں پھانسی پانے والے اخلاص کی لاش روسی سفارتخانے کے حوالے

  

راولا کوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے جرم میں پھانسی کی سزا پانے والے دہشتگرد اخلاس عرف روسی کی لاش روس کے سفارت خانے کے حوالاے کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اخلاص روس کی شہریت رکھتا تھا تاہم پھانسی کے بعد اس کی تدفین پاکستان کے علاقے راولا کوٹ میں کی گئی تھی اور اب اس کے والد کی طرف سے قبر کشائی کروا کر لاش روس کے سفارت خانے کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اخلاص کے والد کے خلاف بغیر اجازت قبر کشائی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -