جنگی جہاز کی تباہی ْْداعش نے جھوٹ بولا ،امریکا نے نیا دعویٰ کر دیا

جنگی جہاز کی تباہی ْْداعش نے جھوٹ بولا ،امریکا نے نیا دعویٰ کر دیا
جنگی جہاز کی تباہی ْْداعش نے جھوٹ بولا ،امریکا نے نیا دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے خلاف ہوائی حملے کرنے والے اردن کے ایک پائلٹ کا جہاز گرنے کے بعد اسے داعش کے جنگجوﺅں نے پکڑلیا ہے اور اس کی تصاویر اور داعش کے بیانات سامنے آنے کے بعد پائلٹ کے والد نے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے اس کی رہائی کی درخواست کی ہے۔

یہ افراد مگر مچھ کے منہ سر دینے کے شوقین ہیں کیونکہ تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں
اردن نے تصدیق کردی ہے کہ اس کا پائلٹ فرسٹ لیفٹیننٹ معاز صفی یوسف شام کی فضاﺅں میں محو پرواز تھا کہ اس کے جہاز کو زمین سے حملہ کرکے مار گرایا گیا۔ انٹرنیٹ پر جاری کی گئی تصاویر میں پائلٹ کو پانی سے نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور ایک اور تصویر میں اسے داعش کے جنگجوﺅں نے گھیر رکھا ہے۔ داعش کا موقف ہے کہ انہوں نے جہاز کو مار گرایا لیکن امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ جہاز کو داعش نے نہیں گرایا البتہ یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ کیسے گرا۔
قیدی پائلٹ کے والد جوزف کساسیلہ نے ایک انٹرویو کے دوران داعش سے رحم کی اپیل کی اوربیٹے کی جلد از جلد واپسی کی درخواست کی۔ پائلٹ کے عزیز و اقارب بھی بڑی تعداد میں اس کے گھر پر جمع ہوگئے ہیں اور اس کی سلامتی کیلئے دعائیں کررہے ہیں۔