واٹس ایپ میں بھی اب آواز گونجے گی

واٹس ایپ میں بھی اب آواز گونجے گی
واٹس ایپ میں بھی اب آواز گونجے گی

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) مشہور سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے پہلی دفعہ کال کرنے کی سہولت متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد مفت کال کے نئے دور کا آغاز ہوجائے گا۔ ولندیزی ویب سائٹ Android World نے واٹس ایپ کی ویب سائٹ پر موجود پروگرامنگ کوڈ کی مدد سے کالز کے نظام کے اہم فیچرز کو تصاویر کی شکل دے کر شائقین کو قبل از وقت ہی نئے فیچرز سے متعارف کروا دیا ہے۔

فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لئے اینڈرائڈ فون بہترین انتخاب،وجہ جانئے تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں

واٹس ایپ کو استعمال کرکے کالز اسی طرح کی جاسکیں گی کہ جس طرح سے میسج کئے جاتے ہیں۔ کالز ایپ میں صارف کے Contacts دکھائے جائیں گے اور کی گئی کالز اور موصول ہونے والی کالز کا ریکارڈ بھی دستیاب ہوگا۔ صارف اپنے موبائل ہینڈ سیٹ یا بلیو ٹوتھ کا استعمال کرتے ہوئے کالز کرسکے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کی کالز کی سہولت سکائپ جیسی ایپ کیلئے بہت بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -