عوامی تحریک نے دہشتگردی کے مقابلے کیلئے چاروں صوبائی حکومتوں کو تجاویز بھجوا د یں

عوامی تحریک نے دہشتگردی کے مقابلے کیلئے چاروں صوبائی حکومتوں کو تجاویز ...
عوامی تحریک نے دہشتگردی کے مقابلے کیلئے چاروں صوبائی حکومتوں کو تجاویز بھجوا د یں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے ملک میں قیام امن اور دہشتگردی کے مقابلے کیلئے چاروں صونائی حکومتوں کو تجاویز بجوا دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومتوں کو بھوائے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام صوبائی حکومتیں فوری طور پر اپنے تمام سیاسی منصوبوں پر رقوم خرچ کرنا روک دیں اور دو سال کیلئے یہ رقوم عوام کے تحفظ کیلئے استعمال کی جائے۔ عوامی تحریک نے تمام صوبوں میں موجود سرکاری اور نجی سکولوں میں آہنی چار دیواری اور گیٹ نصب کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ صوبائی حکومتوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف موجودہ قوانین کے موثر استعما ل کیلئے سینئر وکلاءاور ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیٹی تشکیل جائے تاکہ گرفتار کئے جانے والے شدت پسندوں کو سزائیں بھی دلوائی جا سکیں۔

سانحہ پشاور بڑا دکھ، ملک کو مسلح جتھوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا: پرویز رشید

مزید :

قومی -