آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کا حکم دیدیا

آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کا حکم دیدیا
آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کا حکم دیدیا

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متعلقہ عسکری حکام کو فوری طور پر پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے تیار کردہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور اس ضمن میں قوم کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی سربراہی میں فوجی ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک کی خارجی اور داخلی سکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران آرمی چیف کو ملک بھر میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے خفیہ اداروں کے تازہ ترین اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے ملک کی سیاسی قیادت کو دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کا فیصلہ کرنے پر خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاکستان کی بھرپور جوابی کاروائی

مزید :

قومی -اہم خبریں -