دہشت گردی کے ممکنہ خطرات ، لاہور میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی

دہشت گردی کے ممکنہ خطرات ، لاہور میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی
دہشت گردی کے ممکنہ خطرات ، لاہور میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر شہر بھر کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے باعث اعلیٰ افسران نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سیکورٹی سخت کرنے اور ناکہ بندی کر کے مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی جامع تلاشی لینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔حکام کی جانب سے احکامات موصول ہونے کے بعد ایس ایچ اوز نے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی ہے جبکہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کا حکم دیدیا

مزید :

لاہور -اہم خبریں -