قومی ایکشن پلان کا اعلان، وزیر اعظم نواز شریف نے عملدرآمد کیلئے کل اجلاس بلا لیا

قومی ایکشن پلان کا اعلان، وزیر اعظم نواز شریف نے عملدرآمد کیلئے کل اجلاس بلا ...
قومی ایکشن پلان کا اعلان، وزیر اعظم نواز شریف نے عملدرآمد کیلئے کل اجلاس بلا لیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نےدہشتگردی کے خاتمے کیلئے پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت سے تیار کردہ قومی ایکشن پلان پر عملدآمد شروع کرنے کیلئے کل اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں سیاسی و قانونی ماہرین شرکت کریں گے جس میں وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کر دہ تمام نکات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس ضمن میں وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ قوم سے خطاب میں کئے گئے تمام اعلانات پر عمل کیا جائے گا اور یہ فوری شروع کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل کے اجلاس میں ممکنہ آئنی ترامیم اور احکامات کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جا سکتے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -