پی ٹی آئی والوں نے کہا کہ عمران خان کو پشتونوں میں مذہب کی جڑیں کمزور کرنے کیلئے صوبے پر مسلط کیا گیا : مولانا فضل الرحمان

پی ٹی آئی والوں نے کہا کہ عمران خان کو پشتونوں میں مذہب کی جڑیں کمزور کرنے ...
پی ٹی آئی والوں نے کہا کہ عمران خان کو پشتونوں میں مذہب کی جڑیں کمزور کرنے کیلئے صوبے پر مسلط کیا گیا : مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پشتون بیلٹ میں مذہب کی جڑیں گہری ہیں اور ان جڑوں کو اکھاڑنے کیلئے عمران خان کو صوبے پر مسلط کیا گیا ۔

کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے عمران خان کے بارے میں کئی انکشافات کیے اور کہا کہ تحریک انصاف کے وفد نے مجھ سے کہا کہ عمران خان کو ہم نے اس صوبے پر اس لیے مسلط کیا ہے کیونکہ پشتون بیلٹ میں مذہب کی جڑیں گہری ہیں اور ان جڑوں کو اکھاڑنے کیلئے اس سے موزوں آدمی کوئی نہیں تھا ۔

پی ٹی آئی کے لوگوں نے بھی عمران خان کو یہودی لابی اور مغربی تہذیب کا ایجنٹ تسلیم کیا : مولانا فضل الرحمان کا انکشاف

جمعیت علماءاسلام کے سربراہ نے مزید انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے لوگوں نے مجھ سے کہا کہ آپکو پتہ ہے بین الاقوامی احتساب یہودیوں کے ہاتھ میں ہے اور اب یہاں پیسہ آئے گا جو ایک ایک مولوی اور مسجد تک جائے گا تو دیکھنا کہ آپکے ساتھ ایک مولوی بھی نہیں ہو گا اور آپ تنہا رہ جائیں گے ۔ ”انہوں نے چیلنج کیا اور مجھے للکارا کہ صوبے میں پیسے کا سیلاب آئے گا اور تم اس کے آگے ٹھہر نہیں سکو گے “۔
مولانا کا کہنا تھا کہ انکو جواب دیتے ہوئے میں نے کہا کہ ہم جانیں اور آپکا پیسہ جانے ۔ آج ہم نے اس ایجنڈے کو ناکام بنا دیا ہے ۔”کیا میں ان لوگوں سے ڈروں جن کی زبان صبح کو کچھ اور اور رات کو کچھ اور ہوتی ہے ۔

مزید :

کوہاٹ -