معروف فلاحی تنظیم ایدھی ایئر ایمبو لینس سروس کو این او سی جاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف فلاحی تنظیم ایدھی کی ایئر ایمبو لینس سروس کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔
Pakistan Civil Aviation Authority (CAA) has allowed Edhi Air Ambulance to resume flight operations. Every commercial and chartered aircraft operator must follow aviation rules & regulations, says CAA. Edhi Air Ambulance transports patients within Pakistan. https://t.co/6XHuahrR2Z pic.twitter.com/b3CPFDron0
— avpak (@avpak3) December 24, 2017
تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے ایدھی ایئر ایمبو لینس سروسز کے طیارے کو آپریٹ کرنے کے لیئے این او سی جاری کر دیا ہے ، ایدھی ایئر ایمبولینس کے طیاروں کی ایئر وردی نیس مکمل نہ ہونے پر انہیں گراﺅنڈ کیا گیا تھا۔سی اے اے قوانین کے مطابق کسی بھی کمپنی کو کمرشل اور چارٹرڈ طیاروں کے لیئے ایوی ایشن قوانین کو پورا کرنا لازم ہے، ایدھی کی ایئر ایمبولینس سروس اندرون ملک مریضوں کو لانے اور لے جانے کے لیئے کام کرتی ہے۔
لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں