نواز شریف ایک سوچ ، نظریے کا نام بن چکے ہیں،منتخب وزرائے اعظم کی مزید تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی:رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ

نواز شریف ایک سوچ ، نظریے کا نام بن چکے ہیں،منتخب وزرائے اعظم کی مزید تذلیل ...
نواز شریف ایک سوچ ، نظریے کا نام بن چکے ہیں،منتخب وزرائے اعظم کی مزید تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی:رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ

  



لاہور(این این آئی ) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف ایک سوچ اور نظریے کا نام بن چکے ہیں،منتخب وزراء اعظم کی مزید تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں حنابٹ نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی تحریک کسی ادارے یا سیاسی جماعت کیخلاف نہیں ہو گی بلکہ ووٹ کی حرمت اور قانون و آئین کی بالا دستی کیلئے ہو گی۔نواز شریف نے4 سالوں میں پاکستان کو دنیا بھر میں ایک نئی پہچان دی ۔دہشتگردی اور توانائی بحران کے خاتمے کا کریڈٹ میاں نواز شریف کو جاتا ہے۔مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو ہر دور میں عوام کی خدمت کرنے سے روکا گیا لیکن عوام آئندہ ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...