اکتوبر2017 کے دوران دالوں کی درآمدات میں کمی

اکتوبر2017 کے دوران دالوں کی درآمدات میں کمی

  



اسلام آباد (این این آئی) اکتوبر2017 کے دوران دالوں کی قومی درآمدات کا حجم 39 ہزار32 ٹن تک کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ستمبر2017 کے دوران درآمدات کا حجم 40 ہزار489 ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال2017-18 کے آغاز پر جولائی2017 کے دوران دالوں کی درآمدات کاحجم 64 ہزار271 ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا جن کی مالیت52 ملین ڈالر تھی۔ اسی طرح اگست 2017 کے دوران 65 ہزار61 ٹن دالیں درآمد کی گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق جولائی اور اگست کے دوران دالوں کی درآمدات میں اضافہ کے بعد سمتبر اوراکتوبر2017 کے دوران ان کی درآمدات میں کمی واقع ہونے سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے۔

*****

مزید : کامرس


loading...