پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں824.99پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا، پہلے دو روز مندی جبکہ باقی دنوں میں تیزی رہی۔ سرمایہ میں ایک کھرب17 ارب 37کروڑ18 لاکھ16ہزار874 روپے کا اضافہ رونما ہواجبکہ خرید و فروخت میں8کروڑ32 لاکھ24 ہزار740حصص کی تیزی ہوئی تاہم تجارتی حجم میں6کروڑ72لاکھ 65 ہزار485 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس824.99پوائنٹس کا اضافہ ہواجبکہ کے ایس ای 30انڈیکس میں498.39پوائنٹس کی تیزی رہی۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں406.40پوائنٹس کا اضافہ رونما ہوا۔ کے ایم آئی 30انڈیکس میں517.67پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثنا بینکس ٹریڈایبل (بی اے ٹی آئی)انڈیکس میں943.86پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈایبل (او جی ٹی آئی)انڈیکس میں68.35پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔حصص کی خرید و فروخت میں پی ایس ایکس،کے ایم آئی انڈیکس میں89.45پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں پیرتا جمعہ مجموعی طور پر1753 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے749کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،917کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور87کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ہفتہ کے اختتام پر مجموعی طور پرکے ایس آئی100 انڈیکس 825 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 470 پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت 117 ارب 37 کروڑ روپے کے اضافے سے 83 کھرب 60 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ تاہم بے یقینی کے باعث سرمایہ کار محتاط ہی رہے۔اور کاروباری حجم میں اضافہ نہ ہو سکا اوسطا روزانہ 13 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ہفتے کے دوران مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 73 لاکھ ڈالر کا انخلا ریکارڈ کیا گیا۔ملک میں سیاسی بے یقینی کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے رواں سال اب تک اسٹاک مارکیٹ سے 21 مجموعی طور پر 22 کروڑ 65 لاکھ ڈالر نکالے جا چکے ہیں۔ماہرین کے مطابق کئی دنوں کی مندی کے بعد اس کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کچھ بہتری دیکھی گئی جس کی سب سے بڑی وجہ سیاسی میدان میں کچھ بہتر حالات ہیں ۔کاروباری ہفتے کے دوران مقامی سرما یہ کاروں کا اعتماد تو کچھ حد تک بحال ہوا مگر بیرونی سرما یہ کاروں نے 54 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کرڈالے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے معاشی اعشاریے بہتر ہیں اور مستقبل میں اس میں مزید بہتری کا امکان ہے مگر جب تک سیاسی استحکام نہیں آجاتا مارکیٹ اسی طرح ہی پرفارم کرتی رہے گی۔

مزید :

کامرس -