دنیا بھر میں ڈیڑھ کھرب ڈالر کاکاروباری لین دین اسلامی بینکنگ سے وابستہ

دنیا بھر میں ڈیڑھ کھرب ڈالر کاکاروباری لین دین اسلامی بینکنگ سے وابستہ

  



فیصل آباد(بیورورپورٹ)دنیا بھر میں ڈیڑھ کھرب ڈالر کاکاروباری لین دین اسلامی بینکنگ سے وابستہ ہو گیاہے جبکہ مغرب اور آسٹریلیا میں اسلامی بینکنگ سسٹم تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ ملبورن یونیورسٹی کے ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد اسحاق بھٹی نے مقامی جامعہ میں ایک تقریب کے دوران بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر اسلامک بینکنگ پروگرامز پوری دنیا میں اپنا حلقہ اثر تیزی سے بڑھا رہے ہیں اورآئندہ دس برسوں میں مسلمانوں کی آبادی میں 35فیصد اضافہ ہوجائیگا جبکہ آئندہ دو دہائیوں کے دوران دنیا کی 26فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہوگی لہٰذا سرمایہ دارانہ اور سوشلزم پر مبنی نظام سیاست و معیشت کی بجائے اگر مسلم ممالک میں اسلامک بینکنگ سسٹم کو موثر انداز سے فروغ دیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ پوری دنیا کی معیشت کو اسلامی طرز پر استوار نہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی بینکنگ سسٹم کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں اور اخوت فاؤنڈیشن جیسے ادارے اسلامی طرز بینکاری کو بڑے موثر انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے ایوان صنعت و تجارت کی قیادت پر زور دیا کہ یونیورسٹی میں زیرتعلیم طالبات کی کیمپس میں نقل و حمل اور ان کی صحت و تندرستی یقینی بنانے کیلئے کم و بیش ایک ہزار سائیکلوں کی فراہمی پر سرمایہ کاری کی جائے۔ انہوں نے آئی بی اے کے حال ہی میں چھ ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ٹاور کی جانب دلاتے ہوئے بتایا کہ ا س میں فیصل آباد کے دو صنعتی گروپوں نے ایک ارب روپے سے زائد کی رقم فراہم کی ہے لہٰذا چیمبرکو بھی یونیورسٹی میں بزنس مینجمنٹ سائنسز کے طلباء وطالبات کی تدریسی و اقامتی سہولیات کیلئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔

fd/mnm/mrn 1352

مزید : کامرس


loading...