لائیو سٹاک مارکیٹ میں بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے مویشی پال کسانوں کو بہتر فا ئدہ دلایا جا سکتا ہے، ترجمان

لائیو سٹاک مارکیٹ میں بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے مویشی پال کسانوں کو بہتر فا ...

  



لاہور(اے پی پی )محکمہ لائیو سٹاک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیری فارمنگ اور لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے استفادہ کرتے ہوئے بہترین جانور پالے جا سکتے ہیں ۔ ترجمان کے مطا بق سعودی عرب حج کے ایام میں آسٹریلیا، یمن ،صومالیہ اور دیگر ممالک سے انتہائی مہنگے داموں قربانی کے حلال جانور درآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان سے درآمد سعودی حکومت کو انتہائی سستی پڑتی ہے اس لیے ملکی لائیو سٹاک مارکیٹ میں بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے مویشی پال کسانوں کو بہتر فا ئدہ دلایا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے لیکن ویلیو ایڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے اس بھر پور پیداوار کو منافع بخش سرمایہ کاری میں منتقل کرنے اور اس کے معاشی ثمرات لائیو سٹاک فارمرز تک پہنچانے میں مشکل کا سا منا ہے۔ویلیو ایڈیشن کے ساتھ ساتھ جانوروں کی صحت اور خوراک کے مسائل کے حل کیلئے بھی نئی جدتیں اپنانے کی ضرورت ہے۔

مزید : کامرس


loading...