5 ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 13.91 فیصد اضافہ

5 ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 13.91 فیصد اضافہ

  



اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران سیمنٹ تیار کرنے والی ملکی صنعت کی فروخت میں 13.91 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور گزشتہ سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران سیمنٹ تیار کرنے والے کارخانوں نے 2.261 ملین ٹن زائد سیمنٹ تیار کیا ہے اس طرح رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر 2017ء کے دوران سیمنٹ ساز اداروں کی پیداوار ان کی پیداواری صلاحیت کے 94.65 فیصد تک پہنچ گئی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( اے پی سی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2017ء کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 9.89 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اے پی سی ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے بڑے ترقیاتی منصوبوں اور تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ سے سیمنٹ کی مقامی کھپت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور سیمنٹ ساز مقامی ادارے اپنی پیداواری صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ سیمنٹ اس میں اضافہ کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ تیار کرنے والے ملکی کارخانوں کی پیداوار ان کی پیداواری صلاحیت کے 94.65فیصد تک بڑھ گئی ہے جو خوش آئند ہے۔

مزید : کامرس