سعودی عرب‘سوالاکھ مقامی نوجوانوں کی لیبر مارکیٹ میں بھرتی

سعودی عرب‘سوالاکھ مقامی نوجوانوں کی لیبر مارکیٹ میں بھرتی

  



ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی فروغ نے کہا ہے کہ سال رواں 2017 ء کے دوران ایک لاکھ 21 ہزار 766 سعودی نوجوانوں کو لیبر مارکیٹ میں بھرتی کیا گیا ہے۔سعودی وزارت محنت و سماجی فروغ کے ترجمان خالد اباالخیل نے سعودی میڈیا کو بتایا کہ یہ تعداد 15 دسمبر تک کی ہے جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے میں سعودی نوجوانوں کیلئے دلچسپی پیدا کی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تربیت یافتہ اور ماہر نوجوان نجی شعبہ سے وابستہ ہورہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ نجی شعبہ نہ صرف سازگار ماحول مہیا کرے بلکہ ان نوجوانوں کی صلاحیتو ں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں مناسب معاوضہ فراہم کرنے کا بھی ذریعہ بنے۔ وزارت محنت کے اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ستمبر کے دوران 28 ہزار 154 سعودی نوجوانوں کو نجی شعبہ سے وابستہ کیا گیا تھا۔ بعدازاں اکتوبر میں یہ تعداد 48 ہزار 471 ہوگئی تھی جبکہ نومبر میں نجی شعبہ سے وابستہ ہونے والے سعودی مرد و خواتین کی تعداد062 36 رہی۔ 15 دسمبر تک وزارت نے 12280 نوجوانوں کو بھرتی کروایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزارت محنت نجی شعبہ سے وابستہ ہونے کے خواہشمند نوجوانوں کو مناسب تربیت فراہم کرتی ہے۔

مزید : کامرس


loading...