اکتوبر کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدت میں 15فیصد اضافہ

اکتوبر کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدت میں 15فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)اکتوبر 2017ء کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدت میں 15فیصد سے زائد کااضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر 2017ء کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 46.1 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ ستمبر 2017ء کے دوران برآمدات سے 40.1 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا اس طرح ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر 2017ء کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 15.06 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
******

مزید :

کامرس -