ہسپتالوں میں استعمال ہونے والے آلات کی عالمی نمائش دبئی میں ہوگی

ہسپتالوں میں استعمال ہونے والے آلات کی عالمی نمائش دبئی میں ہوگی

  



اسلام آباد (این این آئی)ہسپتالوں میں استعمال ہونے والے آلات کی بین الاقوامی نمائش آئندہ ماہ دبئی میں منعقد ہوگی۔نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔’’عرب ہیلتھ‘‘ کے نام سے منعقدہونے والی اس نمائش میں بین الاقوامی کمپنیاں اسپتالوں میں استعمال ہونے والے آلات خریداروں کے سامنے پیش کریں گی۔ پاکستان طبی، سرجیکل اورہسپتالوں کے آلات تیارکرنے والے ممالک میں شامل ہے اورہرسال پاکستان طبی وجراحی آلات کی برآمدسے قیمتی زرمبادلہ کماتاہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں سرجیکل آلات کی برآمدات سے پاکستان نے 91295 ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جبکہ گذشتہ سال اسی عرصہ میں 74423 ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا تھا، یوں اضافہ کی شرح 22.67 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

*****

مزید : کامرس


loading...