محکمہ زراعت کی پنجاب کے 4اضلاع میں زیتون کے 20لاکھ پودے لگانے کی مہم تیز

محکمہ زراعت کی پنجاب کے 4اضلاع میں زیتون کے 20لاکھ پودے لگانے کی مہم تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی )محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے پنجاب کے چار اضلاع میں زیتون کے 20لاکھ پودے لگانے کی مہم تیز ہوگئی ، 5ہزار ایکڑ پر سے زائد رقبے پر زیتون کاشت کرنے کے خواہشمند حضرات نے محکمہ زراعت سے زیتون کے پودے حاصل کرنے کے لئے رابطہ کر لیا۔ محکمہ زراعت پودوں کی فراہمی کے علاوہ فنی معاونت بھی مفت فراہم کر رہا ہے۔ گباری زیتون 1-، باری زیتون2-، لیسینو، گیملک، مورائلو، آربیکیونا، آربوسانہ اور نبالی زیتون کی سفارش کردہ اقسام ہیں۔ پوٹھوار کو زیتون کی وادی بنانے کیلئے زیتون کے پودوں کی مفت فراہمی کے پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے۔ حکومت پنجاب کے 5 سالہ منصوبہ کے تحت 2020 تک پوٹھوار کے اضلاع (چکوال، جہلم، اٹک، راولپنڈی اور خوشاب) کے منتخب کاشتکاروں کو زیتون کے 20 لاکھ پودے مفت فراہم کیے جائیں گے۔ زیتون کا پودا ہر قسم کی زمین میں کاشت کیا جاسکتا ہے جہاں اس کے لئے مناسب مقدار میں پانی دستیاب ہو۔ زمین کی تیزابی خاصیت 5.5 سے 8.5 کے درمیان ہو۔ چونکہ زیتون کی جڑیں زمین میں زیادہ گہرائی تک نہیں جاتیں اس لئے اسے پہاڑی علاقوں میں کامیابی سے کاشت کیا جاسکتا ہے لیکن ان زمینوں کی نکاسی آب بہتر ہونی چاہیے۔ ایسی زمینیں جن میں پانی زیادہ دیر تک کھڑا رہتا ہو وہ اس کی کاشت کیلئے موزوں نہیں ہے۔پودے قطاروں میں لگائے جائیں اور پودوں کی قطاروں کا رخ شمالاً جنوباً رکھا جائے۔ ہر دو قطاروں اور پودوں کا درمیانی فاصلہ 18 فٹ رکھیں۔ کسی بھی کھیت میں داغ بیل کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ پودوں کے جوان ہونے کے بعد بھی ان کے درمیان اور ان کی بیرونی حدود کے ساتھ ہل وغیرہ باآسانی چلایا جا سکے۔ماہرین نے کہا ہے کہ زیتون کی وادی کا قیام زرعی ترقی کے لئے نیک شگون ہے۔ محکمہ زراعت کا یہ اقدام قابل تحسین ہے۔

مزید :

کامرس -