چین میں بجلی پلانٹ کی پائپ لائن پھٹ گئی ،4افراد ہلاک ،5زخمی

چین میں بجلی پلانٹ کی پائپ لائن پھٹ گئی ،4افراد ہلاک ،5زخمی
چین میں بجلی پلانٹ کی پائپ لائن پھٹ گئی ،4افراد ہلاک ،5زخمی

  



ہانگ زو (آئی این پی) چین کے مشرقی صوبے زی جیانگ میں بجلی کے ایک پلانٹ میں حادثے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور 5زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثہ جیا زنگ سٹی کے زن فینگ ٹاؤن شپ میں پیش آیا۔تھرمل پاور پلانٹ کی ایک سٹیم پائپ لائن زور دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 9افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچایا گیا یہاں 4 شدید زخمی زخموں کی تاب نہ لا کر زندگی کی بازی ہار گئے، پولیس نے حادثے کے ذمہ دار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...